ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پرشانت بھوشن کی قیادت میں بدعنوانی کے خلاف مارچ

پرشانت بھوشن کی قیادت میں بدعنوانی کے خلاف مارچ

Fri, 10 Mar 2017 12:45:28    S.O. News Service

نئی دہلی، 9؍مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سینئر وکیل اور سوراج انڈیا کے قومی صدر پرشانت بھوشن کی قیادت میں جمعرات کو بدعنوانی کے خلاف لوگوں نے منڈی ہاؤس سے جنتر منتر تک ’بدعنوانی سے آزادی‘مارچ نکالا۔مارچ میں شامل لوگوں نے حکومت پر بدعنوانی کے خلاف جنگ کو مضبوط نہیں کرنے پر سوال اٹھایا ، اس دوران پرشانت بھوشن نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے کلیکھو پل کی سوسائڈ ڈائری پر خاموشی کیوں اختیار کر رکھی ہے؟ انہوں نے کہا کلیکھو پل کی خودکشی ڈائری اور سہارا-برلا ڈائری میں لنک ہو سکتے ہیں، اس کی غیر جانبدارانہ جانچ ہونی چاہیے ۔پرشانت بھوشن نے حکومت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی چندے بدعنوانی کی جڑ ہیں ،لیکن حکومت نے اس میں شفافیت لانے کے لیے کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا ہے، سی آئی سی کی ہدایت کے باوجود کہ پارٹیوں کو آر ٹی آئی کے دائرے کے تحت لایا جا نا چاہیے ، حکومت کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔وزیر خزانہ کی طرف سے حال ہی میں اعلان کئے گئے الیکشن بانڈ سے سیاسی چندے کی اسکرین مزید دھندلی ہو گئی ہے۔ بھوشن نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اقتدار میں آئی حکومت تین سالوں سے منظورہوئے لوک پال قانون کے تحت آج تک لوک پال کی تقرری نہیں کر پائی ہے ۔2016میں اس قانون میں ترمیم کر کے سرکاری حکام کی طرف سے آمدنی اور جائیداد کی تفصیلات فراہم کرنے کو ختم کرکے قانون کی اصل روح سے کھلواڑ کیا گیاہے ۔


Share: